• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی سے مغرب کو مشکلات

برسلز(نیوز ڈیسک) یوکرین تنازع کی وجہ سے مغربی ممالک کی جانب سے روس کی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی عائد کیے جانے کا خمیازہ خود یورپی ممالک کو بھگتنا پڑ رہا ہے اور مغرب کو یہ پابندیاں اب مہنگی پڑ رہی ہیں۔ یوکرین تنازع کے بعد عائد کردہ پابندیوں کے تحت یورپ نے اپنی فضائی کمپنیوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ روسی فضائی حدود استعمال نہیں کریں گی۔ روسی فضائی حدود 11؍ ٹائیم زونز پر پھیلی ہیں اور انہیں یورپ سے ایشیا تک مختصر ترین راستہ سمجھا جاتا ہے۔ یورپی پابندیوں کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ اور چائنیز ایئرلائنز کا کاروبار چمک اٹھا ہے اور انہیں زبردست فائدہ ہو رہا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) ’’ایاٹا‘‘ کے سربراہ نے یورپی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روسی فضائی حدود پر عائد پابندی ختم کرکے یہ راستہ استعمال کیا جائے کیونکہ یورپی فضائی حدود میں طیاروں کا رش بے پناہ حد تک بڑھ چکا ہے اور اخراجات بھی بڑھ رہے ہیں۔
یورپ سے سے مزید