• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جرمنی کی ڈائری۔۔۔ سیّد اقبال حیدر
پاکستان پیپلز پارٹی کے 55ویں یوم تاسیس کی تقریبات پریورپ بھر میں تقریبات منعقد ہوئیں ، جرمنی کے دارالحکومت برلن میں اس سلسلے کی پہلی تقریب کا اہتمام مقامی تنظیم کے عہدہ داران منظوراعوان، میاں اکمل لطیف،علی جعفری،عارف سلیمی،سیّد مبشر حسین طارق شیخ،عبید اللہ ،ملک سعید ، سینئر رہنما سیّدمجاہد شاہ نے مقامی ہوٹل میںکیا ۔اس موقع پر سینئر رہنما مجاہد شاہ نے کہا پیپلز پارٹی کی بنیاد محب وطن اور جیالوں نے رکھی یہی وجہ ہے کہ یہ پارٹی آج بھی عوام میں مقبول ہے۔ پیپلز پارٹی برلن کے صدر منظوراعوان نے اپنے صدارتی تقریر میں کہاہمیں چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف علی ذرداری پر مکمل اعتماد ہے ہماری پارٹی اپنے منشور اور نظریات کی روشنی میںآگے بڑھے گی،برلن ہی میں دوسری تقریب کا اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ظہور احمد اور ان کے ساتھیوں نے کیا جس میں فرینکفرٹ سے پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے سینئر ترین رہنما سیّد سجاد نقوی نے خصوصی شرکت کی،اس موقع پر ظہور احمد نے سیّد سجاد نقوی کو برلن میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے ساتھیوں کے دل پیپلز پارٹی کے منشور کے ساتھ دھڑکتے ہیں،ان کے قائد بلاول بھٹو ہیں اُن کی رہنمائی میں ہماری پارٹی جرمنی میں اپنا بھر کردار ادا کرتی رہے گی، سیّد سجاد نقوی نے ملکی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کسی بھی ملک کی خارجہ پالیسی اُس کا وقار دنیا بھی بلند کرتی ہے اور آج ہمارے ملک کی خارجہ پالیسی شہید بے نظیر اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وارث اور جانشین بلاول بھٹو کے ہاتھوں میں ہے پچھلے چند ماہ میںپاکستان کا وقار دنیا بھر میں بلند ہوا ہے جو ملک کے لئے باعث اطمینان ہے۔55ویں یوم تاسیس کی تیسری بڑی تقریب صنعتی نمائیشوں کے عالمی شہر فرینکفرٹ میں جرمنی کے صوبہ ہیسن کے عہداداران کے زیرانتظام ہوئی جس کی صدارت پارٹی کی مرکزی قائد پیپلز پارٹی جرمنی کے صدر سیّد زاہد عباس نے کی،تقریب سے خطاب سیّد علی رضوی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سیّد جعفر عباس مرکزی رہنما ڈپٹی سیکرٹری جنرل مرزا راسد نسیم،پیپلز پارٹی یورپ کے نائب صدر چوہدری رحمت اللہ، تنظیم کے سیکرٹری جنرل چوہدری فاروق نے کیا،تمام رہنماؤں نے یوم تاسیس کی مناسبت سے پارٹی کی جرمنی میں کارکردگی اور اس کی افادیت بہتر سے بہتر کرنے پر سیر حاصل گفتگو کی،سیّد علی رضوی نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کی عوامی مقبولیت سرزمین پنجاب سے شروع ہوئی اور پھر پورے پاکستان میں پھیلتی چلی گئی، خواہش ہے کہ پارٹی بلاول بھٹو کی کوششوں سے پھر اسی مقبولیت کی بلندی پر نظر آئے، راشد نسیم نے کہا ایک فوجی آمر نے ذوالفقار علی بھٹو کو تختہ دار پر لٹکا کر سوچا تھا کہ پارٹی ختم ہوجائے گی، آج آمرکا کوئی نام لیوا دنیا میں نہیں مگر شہید بھٹو ہر دل میں آباد ہے، مرکزی رہنماچوہدری رحمت اللہ کی درخواست پر صدر آزاد کشمیر پیپلز پارٹی چوہدری یاسین کے والد کی وفات پر ان کے لئے فاتحہ کی گئی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید جعفر عباس نے جرمنی میں پارٹی کی تشکیل اور اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کی،تقریب کے ناظم پارٹی کے جنرل سیکرٹری فاروق چوہدری ملکی حالات تحریک آزادی جموں کشمیر پارٹی کے کردار اور محنتوں اور حالیہ کامیابی پر روشنی ڈالی، اس موقع پر پیپلز پارٹی جرمنی کے صدر سیّد زاہد عباس نے 1967 سے لیکر آج تک کی پیپلز پارٹی کی قربانیوں اور جدوجہد کی تاریخ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے جیالوں کے عزم کو کوئی بھی آمر آج تک کم نہیں کر سکا ہماری پارٹی کو دائمی زندگی ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر شہید نے اپنی قربانیوں سے دی ہے،ہمیں بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد اور فخر ہے ہم اپنے قائدین کی پالیسیوں اور پارٹی کے نظریات کی روشنی میں پیپلز پارٹی کو جرمنی میں مزید فعال کریں گے،تقریب کے اختتام پر 55ویں یومِ تاسیس کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔ 
یورپ سے سے مزید