اسلام آباد(اے پی پی)ارشد شریف قتل ازخود نوٹس میں حکومت نے سپریم کورٹ میں سپیشل جے آئی ٹی کی تشکیل کے بعد نوٹیفکیشن جمع کرادیا ہے۔
عدالت عظمیٰ نے جے آئی ٹی سے ہر دو ہفتے بعد پیشرفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ جے آئی ٹی عبوری پیشرفت رپورٹس ججز کو جائزے کیلئے چیمبرز میں پیش کرے.
رپورٹس پر کھلی عدالت میں سماعت ہوگی۔سپریم کورٹ میں صحافی ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے کی۔
دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے پانچ ارکان پر مشتمل نئی جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا۔