• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاری کھاتہ خسارہ 3 ارب ڈالرز تک بڑھنے کا خدشہ ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ رقوم کی تمام ادائیگیاں معمول کے مطابق ہوں گی اور توقع ہے کہ رواں مالی سال کی دوسری ششماہی میں زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ جائیں گے.

واں مالی سال کی دوسری ششماہی میں رقوم کی آمد میں خاصے اضافے کی توقع ہے، کچھ بیرونی واجبات کے رول اوور کے ساتھ توقع ہے کہ آئندہ مہینوں میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہو جائے گا.

پاکستان کی تاریخ کے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 سے 3 ارب ڈالر بڑھنےکا خدشہ ہے، 50کروڑ ڈالر موصول ہونےکے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 7.9ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں ۔

اسٹیٹ بینک پوڈ کاسٹ سیریز کے تحت انٹرویو میں گورنر اسٹیٹ بینک نے بین الاقوامی مالی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کی ملکی صلاحیت پر اظہار خیال اور بیرونی کھاتے کی کمزوریوں کے متعلق خدشات زائل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح کے اہم چیلنجوں میں یوکرین جنگ، اجناس کی بین الاقوامی قیمتوں میں تاریخی اضافہ اور مرکزی بینکوں کی جانب سے سخت زری پالیسی اہم چیلنجز ہیں۔

اہم خبریں سے مزید