• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر تیسرا پاکستانی بیرون ملک بسنے کا خواہاں، شہری آبادی زیادہ خواہشمند

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کے سرکاری تھنک ٹینک کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک تہائی پاکستانی موقع ملنے پر کسی ’’اچھے‘‘ ملک جاکر آباد ہونا چاہتے ہیں، بیرون ملک جا کر بس جانے کی یہ خواہش دیہی سے زیادہ شہری آبادی میں پائی جاتی ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کے سروے کے مطابق تقریباً 37 فیصد پاکستانیوں کو اگر موقع ملے تو وہ بیرون ملک جا کر بس جائیں گے۔ بلوچستان کے رہائشیوں کی خواہش سب سے زیادہ،اس کے بعد خیبر پختونخوا اورسندھ کا نمبر آتا ہے.

 اعدادوشمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں سے پنجاب سے تقریباً 45 فیصد یعنی 54 لاکھ 60 ہزار987، خیبر پختونخوا سے 32 لاکھ 75 ہزار 904، سندھ سے 10 لاکھ 28 ہزار 582، بلوچستان سے ایک لاکھ 16 ہزار617، پاکستان کے زیرانتظام کشمیر سے 6 لاکھ 90 ہزار968 جبکہ گلگت بلتستان سے 24ہزار 223 افراد بیرون ملک گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہری علاقوں میں رہنے والے 40 فیصد افراد میں بیرون ملک جانےکی خواہش پائی جاتی ہے، جبکہ دیہی علاقوں کے 36 فیصد افراد اس خواہش کے اسیر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چاروں صوبوں میں ملک چھوڑنے کی سب سے زیادہ خواہش بلوچستان کے رہائشیوں میں ہے جہاں 42 فیصد افراد پاکستان سے منتقل ہونا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد خیبر پختونخوا اورسندھ کا نمبر آتا ہے۔ یہ خواہش پنجاب میں سب سے کم ہے مگر اتنی بھی کم نہیں ہے کیونکہ وہاں کے 35 فیصد شہری بھی ملک سے جانا چاہتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید