• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخلاقی طور پر حکمرانوں کو تحائف نہیں خریدنے چاہئیں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار مظہرعباس نے کہا کہ قانون کی اجازت کے باوجود کسی بھی حکمراں کو اخلاقی طور پر توشہ خانہ کے تحائف نہیں خریدنے چاہئیں،سینئر تجزیہ کار عاصمہ شیرازی نے کہا کہ عمران خان کے کیس میں قانون کے ساتھ اخلاقیات بہت اہم ہے.

سینئر صحافی و تجزیہ کار زاہد حسین نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے گھڑی لے کر فروخت کرنا خود قبول کیا ہے، سینئر تجزیہ کار عاصمہ شیرازی نے کہا کہ عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس مس ڈیکلریشن کا کیس ہے۔

اہم خبریں سے مزید