• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنجال گوٹھ میں تجاوزات کیخلاف کارروائی، مشتعل افراد کا انسداد تجاوزات ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنجال گوٹھ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے لئے جانے والی پولیس اور انتظامیہ پر مشتعل افراد کا حملہ، فائر بریگیڈ کی گاڑی کو جلانے کی کوشش، پتھراؤ سے تین موبائلوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کی حدود جنجال گوٹھ میں جمعرات کو انسداد تجاوزات کی ٹیم ڈی سی اور مختار کار اور ضلعی پولیس کی نفری کے ہمراہ جیسے ہی وہاں پہنچی تو مکینوں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پرا، مظاہرین کی بڑی تعداد نے نعرے بازی کی اور پتھراؤ کردیا ، مظاہرین نے قریب موجود فائر بریگیڈ کی گاڑی کو بھی جلانے کی کوشش کی اور اسے نقصان پہنچایا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائر بریگیڈ کی گاڑی کوجلنے سے بچایا، ہنگامہ آرائی کے دوران فائرنگ بھی کی گئی جس سے مزید صورتحال کشیدہ ہو گئی، فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار جنسار علی ولد علی محمد زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا،ایس ایچ او ادریس بنگش کے مطابق فوری طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے تاہم واقعہ کا مقدمہ درج، حملہ کرنے والے افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید