• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کے جھلس کر ہلاکت کا معمہ حل ، شوہر گرفتار، گھریلوجھگڑے کی بناء پر قتل کرنے کا اعتراف

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پاکستان بازار پولیس نے عزیز نگر میں خاتون کے جھلس کر ہلاکت کا معمہ حل کرلیا،خاتون کو نہایت ہوشیاری سے جلا کر قتل کرنے میں ملوث شوہر جاوید ولد عبدالخالق کو گرفتار کر لیا گیا،پولیس کے مطابق گزشتہ شب ملزم نے اپنی 23سالہ بیوی دعا کو جلا کر قتل کیا اور کچن میں کام کے دوران خاتون کے جلنے کی اطلاع دی تھی ،ملزم نے دوران تفتیش گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے، قتل کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید