• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

JSMU کا صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جے ایس ایم یو کاصنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ،بین الاقوامی مہم کے تحت آگاہی دن میں خواتین پر جسمانی وذہنی تشدد سمیت غیرانسانی واقعات پر روشنی ڈالی گئی،اعظم خان نے تقریب کا افتتاح کیا،وائس چانسلر پروفیسر امجدسراج نے کہاکہ وہ معاشرہ کبھی ترقی نہیں کرسکتا جہاں خواتین کو تحفظ حاصل نہ ہو۔جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے اپنا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ نے صنفی بنیاد پر ہونے والے تشدد کی روک تھام کیلئےجاری بین الاقوامی مہم ’’16 ڈیز آف ایکٹیوزم‘‘(25 نومبر تا 10 دسمبر 2022) کو سپورٹ کرنے کے لیے آگاہی دن کااہتمام کیا جسکا تھیم’’ فیمی سائیڈ‘‘ رکھا گیا۔
ملک بھر سے سے مزید