• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ قرار دیئے گئے 1590افراد حراستی مراکز یا جیلوں میں موجود

اسلام آ باد (آئی این پی ) لاپتہ افراد کمیشن نے اپنی پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ، جس میں بتایا گیا ہے کہ 81لاپتہ افراد گزشتہ ماہ اپنے گھروں میں پہنچ گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 9ہزار 133افراد کے لاپتہ ہونے کی شکایات ملیں، کمیشن نے 5ہزار 574 افراد کا سراغ لگایا، جن میں سے 3ہزار 743افراد گھروں کو پہنچ چکے ہیں۔