• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہماری ذمہ داری ہے، سیکرٹری ثقافت

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری انفرمیشن اینڈ کلچرل و ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب آصف بلال لودھی نے کہا کہ پنجاب مضبوط ثقافت کا حامل ہے ثقافتی روایات کو قائم رکھنا اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی ہماری ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان آرٹس کونسل کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔فن و ثقافت کے فروغ کیلئے پنجاب بھر کی آرٹس کونسلز کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب آصف بلال لودھی کا کہنا ہے کہ ملتان آرٹس کونسل میں جلد ہی تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ ملتان آرٹس کونسل کے دورہ کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ زوار حسین آرٹ گیلری میں لفٹ کا بندوبست کیا جائے گا جبکہ مرحوم مجسمہ ساز صادق علی شہزاد کے فن پاروں کی حفاظت کیلیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل سلیم قیصر نے سیکریٹری انفرمیشن کو بریفنگ دی اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ملتان محمد سجاد جہانیہ، ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جام سراج، ڈپٹی ڈائریکٹرز انفرمیشن ماجد علی نقوی، محمد اصغر خان، وسیم یوسف، ارم سلیمی، آفس سپرنٹنڈنٹ انفرمیشن آفس اللہ وسایا زاہد بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید