• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں جمہوریت بھٹو خاندان کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، پیپلز پارٹی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ ملتان شہر کے زیر اہتمام پارٹی کے یوم تاسیس کے سلسلے میں خواتین کی تقریب ہوئی۔مخدوم سید احمد مجتبی گیلانی نے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑ کر ملک کو مزید معاشی عدم استحکام کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں جو کسی طرح بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا آج اگر ملک میں جمہوریت ہے تو وہ بھٹو خاندان کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔سٹی صدر وومن ونگ عابدہ بخاری نے کہا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو نے خواتین کو ظلم اور بربریت کے خلاف ڈٹ جانے کا حوصلہ دیا ملک کو ہر لحاظ سے مضبوط اور مستحکم کیا۔ملک کو اٹیمی قوت بنایا چیرمین بلاول بھٹو سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور پارٹی قیادت کے ہاتھ مضبوط کریں گی تقریب میں شمیم اختر۔ مصباح رحیم۔کشور ناہید سمیرا ندیم۔ عائشہ ندیم روبینہ سلیم۔آلشبہ سلیم۔زنیرہ سلیم۔ زہرہ فاطمہ۔صائمہ بی بی صفیہ بی بی۔مریم بی بی۔گلزار شبیر۔کوکب بی بی۔رقیہ بی بی۔طاہرہ زیشان۔ پروین نصیر۔عالیہ نصیر۔شاہدہ بی بی۔انعم بتول و دیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید