• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرنگ یونیورسٹی میں جیوٹیکنیکل کانفرنس، 30 تحقیقی مقالے پیش

لاہور(خبرنگار)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیر اہتمام دو روزہ 16ویں انٹر نیشنل جیو ٹیکنیکل انجینئرنگ کانفرنس ہوئی ۔ جیو ٹیک ماہراور پروفیسر ایمریٹس یونیورسٹی آف ٹوکیو پروفیسر ڈاکٹر اکو تووھاتا نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی ۔انجینئر امجد آغا نے افتتاحی تقریب میں خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔دو روزہ کانفرنس میں پانچ ٹیکنیکل سیشنز میں مصنفین کی جانب سے 30 تحقیقی مقالے بھی پیش کئے گئے۔