تہران (اے ایف پی) ایران کی عدلیہ کاکہنا ہے کہ شیراز میں مزار پر حملے میں کم از کم 13؍ افراد کے قتل کے الزام میں 5؍ افراد کو پھانسی کاسامنا ہے۔ ان پر زمین پر فساد پھیلانے کا الزام ہے جس کی سزا موت ہے۔ دوسری طرف ایران میں حالیہ بدامنی اور حکومت مخالف مظاہروں پرایک شخص کوپھانسی کی سزا دے دی گئی ۔ ہنگاموں میں ملوث ہونے کے الزام پر پہلی سزائے موت پر بین الاقوامی ردعمل سامنے آیا ہے۔