کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان مبشر ہاشمی کے سوال جن کیسوں میں عمران خان نے اپنے دور میں ثبوت دینے کا وعدہ کیا وہ برطانیہ میں شریف خاندان جیت گیا، وجہ کیا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ اگر شریف خاندان کیخلاف ثبوت ہوتے تو برطانوی اخبار ڈیلی میل معافی نہیں مانگتا،عمران خان جن برطانوی عدالتوں کی تعریفیں کرتے ہیں انہی عدالتوں نے شہباز شریف کو کلین چٹ دی ہے.
محمل سرفراز نے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف کیسز جھوٹ پر مبنی تھے، اگر شریف خاندان کیخلاف ثبوت ہوتے تو ڈیلی میل معافی نہیں مانگتا،لندن میں کون سے میرجعفر اور میرصادق ہیں۔