• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی نے (ن) لیگ کے دعوؤں کو مسترد کردیا

لندن(آئی این پی)برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے ڈیلی میل کی معذرت سے متعلق نون لیگ کے دعووں کو مسترد کردیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں برطانوی صحافی نے کہا کہ ڈیلی میل کا معافی نامہ صرف ایک نکتے پر محیط ہے.

ڈیلی میل نے دیگرالزامات کیلئے معذرت نہیں کی ہے،انہوں نے لکھا کہ نیب نے امدادی رقم چوری کرنے کا الزام اس وقت نہیں لگایا جب وہ وزیر اعلی تھے، مضمون میں مبینہ منی لانڈرنگ سے متعلق معذرت نہیں کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید