• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ٹوکیو(عرفان صدیقی) جاپان میں پاکستانی نوجوان جاپان میں ہیرو بن گیا ، جاپان میڈیا میں روہان نامی نوجوان کے چرچے ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں جاپان کے صوبے آئیچی کین میں ایک گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوا اور گاڑی پلٹ گئی جس کے بعد جاپانی پولیس موقع پر پہنچی اور کافی کوششوں کے بعد بھی تین پولیس اہلکار مل کر بھی اس گاڑی کو سیدھا نہیں کر پارہے تھے کہ اتنے میں قریب میں موجود روہان نامی پاکستانی جو یہ منظر دیکھ رہا تھا دوڑ کر پولیس کی مدد کو پہنچا چھ فٹ اونچا اور جسمانی طاقت سے بھرپور روہان نے صرف دس سیکنڈ میں اپنی طاقت سے گاڑی کو سیدھا کردیا ، یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں بھی محفوظ ہوگیا جس کے بعد جاپانی میڈیا میں روہان کو ہیرو قرار دے دیا گیا ، اس حوالے سے جب روہان سے بات کی گئی تو اس نے بھی دیکھنے والوں کے دل جیت لیے روہان نے کہا کہ میں کافی دیر سے دیکھ رہا تھا کہ پولیس والے گاڑی کو سیدھا کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ناکام نظر آرہے ہیں لہذا وہ فوری طور پر پولیس کو مدد کو پہنچا اور گاڑی کو سیدھا کردیا ، روہان نے کہا کہ میرے لیے یہ اہم نہیں تھا کہ گاڑی کس کی تھی لیکن یہ اہم تھا کہ کوئی شخص پریشان ہے اور مجھے اس کی مدد کرنی ہے روہان کے ان الفاظ نے جاپانی قوم میں روہان کو مزید گرویدہ کرلیا ، اس حوالے سے جاپان میں پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ نے بھی روہان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے نوجوان پاکستان کی اصل شناخت ہیں اور ان کی وجہ سے ہی پاکستان کا بیرون ملک امیج بہتر ہوتا ہے سفیر پاکستان نے کہا کہ وہ جلد اس نوجوان کو سفارتخانہ پاکستان آنے کی دعوت دیں گے اور تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیں گے۔
اہم خبریں سے مزید