ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے ڈسٹرکٹ آفیسر ایڈمن ملتان خالد حسین قصوری سمیت متعدد سینئر ٹیکسیشن افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے،ڈی جی آفس سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خالد حسین قصوری کو موٹر رجسٹریشن اتھارٹی (ایم آر ون) کی ذمہ داری سونپنے سمیت پراپرٹی ٹیکس زون 2 کا ایڈیشنل چارج دیا گیا ہے، سینئر ٹیکسیشن آفیسرز شیخ عارف کا تبادلہ آیم آر ون سیالکوٹ، محمد مبشر ریاض کا تبادلہ ایم آر ون سے پراپرٹی زون ون، ملک محمد نعیم ایم آر ون خانیوال، محمد یونس کا تبادلہ خانیوال سے لاہور، ملک معراج احمد کا تبادلہ مظفر گڑھ سے ملتان ایکسائز آفیسر ، غلام قاسم کا تبادلہ راجن پور سے مظفر گڑھ جبکہ سپرنٹنڈنٹ ڈی جی خان منور احمد رند کو راجن پور آفس کا ایڈیشنل چارج دے دیا گیا ہے۔