• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئےلائنوں کی مرمت، اپ گریڈیشن جاری ہے، چیف ایگزیکٹولیسکو

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو چودھری محمد امین نے کہا ہے کہ لائنوں کی مرمت کی سالانہ مہم اور برقی لائنوں کی اپ گریڈیشن جاری ہے ،جس کا مقصد موسم گرما میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانا ہے ،میٹرز اور کیبلز مطلوبہ تعداد میں موجود ہیں ،خصوصی ٹیمیں سسٹم کی بہتری کیلئے مسلسل کام کر رہی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ لائنوں کیساتھ درختوں کی اضافی شاخیں بھی کاٹی جارہی ہیں ۔