• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی میں رہائش اختیار کیجئے اور 30 ہزار یورو بھی لیجئے

روم( نیوز ڈیسک)اگر آپ نے اٹلی میں رہائش کا خواب دیکھا ہے تو یہ خواہش پوری ہوسکتی ہے بلکہ وہاں منتقل ہونے پر آپ کو لاکھوں روپے بھی مل سکتے ہیں۔ اٹلی کے قصبے Presicce میں آکر بسنے والے افراد کو 30ہزار یورو (لگ بھگ 69لاکھ پاکستانی روپے) دینے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔جنوبی اٹلی کے خطے پولیا میں واقع اس قصبے کو سٹی آف گرین گولڈ بھی کہا جاتا ہے جس کی وجہ وہاں زیتون کی کاشت ہے۔اس قصبے میں آکر بسنے والے افراد کو گھر کی خریداری اور وہاں مستقل قیام کے لیے 30ہزار یورو دیئے جائیں گے۔ اس کی وجہ وہاں آبادی میں آنے والی کمی ہے جو اٹلی کے مختلف حصوں کا عام مسئلہ ہے۔جیسے اٹلی کے جزیرے سارڈینیا کی جانب سے وہاں آکر بسنے والے افراد کو 15 ہزار یورو دیئے جارہے ہیں۔Presicce کی اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے وہاں ایک گھر کو خریدنا اور وہاں کا مستقل رہائشی بننا ضروری ہوگا،30 ہزار یورو کی رقم سے گھر خریدنے کے ساتھ ساتھ اس کی تزئین نو بھی کرنا ہوگی،مقامی حکام کے مطابق اس قصبے میں متعدد گھر خالی ہیں جن کو ہم بستے دیکھنا چاہتے ہیں،اچھی بات یہ ہے کہ وہاں ایک مناسب گھر اوسطاً 25 ہزار یورو میں خریدنا ممکن ہے،اس حوالے سے ایک ویب سائٹ میں آنے والے ہفتوں میں مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی،اس قصبے کی آبادی 9 ہزار کے قریب ہے اور اس میں اضافے سے زیادہ پبلک فنڈز مل سکیں گے،حکام کو توقع ہے کہ اس پروگرام سے قصبے کی رونق بحال ہوسکے گی۔
یورپ سے سے مزید