لاہور(سپیشل رپورٹر) سابق گورنر پنجاب و پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے جنوبی پنجاب کے تمام ڈویژنل ڈسٹرکٹ سٹی تنظیموں سمیت پارٹی کی ذیلی تنظیموںکو ہدایت کی ہے کہ وہبینظیر بھٹوکے 15ویںیوم شہادت کے موقع پر گڑھی خدابخش لاڑکانہ میںجلسے میں شرکت یقینی بنائیں۔ بینظیر بھٹوکے یوم شہادت کے موقع پر گڑھی خدابخش میں 27 دسمبر کو بڑے جلسہ عام کے انعقاد ہوگا۔ جلسہ سےآصف زرداری،بلاول بھٹوخطاب کرینگے۔