• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا امجد خان کی ہمشیرہ کی نماز جنازہ ادا، فضل الرحمٰن اور جامعہ اشرفیہ کی تعزیت

لاہور(خبرنگار،نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان کی ہمشیرہ اور اعجاز انور کی اہلیہ کی نماز جنازہ جامعہ رحمانیہ اور جناز گاہ ہربنس پورہ میں ادا کی گئی۔جامعہ رحمانیہ میں نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مولانا فضل الرحیم اشرفی اور ہربنس پورہ میں مولانا خلیل الرحمٰن درخواستی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں جے یوآئی رہنمامولانا جمیل الرحمن اختر،مفتی شمس الحق،قاضی محمد عابد،مولاناعبد المجید توحیدی،مولانا مجیب الرحمٰن انقلابی ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مولانا فضل الرحمان،مولانا عبدالغفور حیدری اوردیگررہنماؤںنے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی و دیگرعلمانے بھی غم زدہ خاندان سے تعزیت کااظہارکیاہے۔
لاہور سے مزید