• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجک صدر امام علی رحمٰن 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد (پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر تاجکستان کے صدر امام علی رحمن 2 روزہ دورے پر بدھ کو پاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان دیرینہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں کے ذریعے جڑے ہوئے برادر ممالک ہیں، پاکستان اور تاجکستان کے تعلقات میں باہمی احترام اور غیر معمولی ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید