لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف پی پی 170 کے زیراہتما م الیکشن کراو ملک بچاؤ مہم کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی ۔ابوبکر گول چکر واپڈاٹاون تا چندراے گاؤں تک ریلی نکالی گئی ۔ ممبر صوبائی اسمبلی ملک ظہیر عباس کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کی ریلی کا مقصد عمران خان کے مطالبے کی تائید کرنا ہے ۔ ،مزید برآںپی ٹی آئی ڈسٹرکٹ لاہور کا تنظیمی اجلاس زیر صدارت شیخ امتیاز محمود پارٹی دفتر ہوا اجلاس میں تنظیم سازی الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔