• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیر نے شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے کپڑوں پر اعتراض کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے وزیر داخلہ نے بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا نیا گانا سامنے آنے کے بعد اس میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے کپڑوں پر اعتراض کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ نروتم مشرا نے دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کے کپڑوں کے رنگوں پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور اسے صحیح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ اگر گانے کے کچھ مناظر کو صحیح نہیں کیا گیا تو فلم کی مدھیا پردیش میں ریلیز سے متعلق دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے۔

بھارتی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم کا نام، گانے میں دونوں اداکاروں کے کپڑے اور گانے کو بھی صحیح کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے شاہ رخ خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ گانے کے الفاظ ’بےشرم رنگ‘ بھی قابل اعتراض ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ’پٹھان‘ اگلے ماہ ریلیز ہورہی ہے جس میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید