بیجنگ/مانچسٹر (نیوزڈیسک)چین کی حکومت نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے قونصل جنرل اور 5اہلکاروں کو ہٹا دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق مانچسٹر کے چینی قونصل جنرل اور دیگر پر ہانگ کانگ کے شہری سے مار پیٹ کا الزام ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی اہلکاروں کو برطانیہ سے بھی نکال دیا گیا ہے۔برطانوی سیکریٹری خارجہ جیمز کلیورلی نے کہا کہ چین کو 14دسمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی، ہماری درخواست پر چینی حکومت نے ان اہلکاروں کو برطانیہ سے ہٹا دیا، برطانیہ میں قانون کی حکمرانی ہے۔