• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے وزیر خارجہ بلاول کے بیان پر بھارتی تنقید مسترد کردی

اسلام آباد( محمد صالح ظافر)پاکستان نے اپنے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ’’گجرات کا قصائی‘‘ قرار دینے کے حوالے سے بھارتی تنقید کو مسترد کر دیا ہے۔

 وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے بیان پر بھارتی سرکار کے ساتھ ساتھ انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی بھی سیخ پا ہوگئی اور پاکستان اور وزیر خارجہ کیخلاف زہر اگلنا شروع کردیا۔

اعلیٰ سرکاری ذرائع نے بھارتی ردعمل کو بے جا قرار دیا کیونکہ بلاول بھٹو کی جانب سے مودی کو گجرات کا قصائی کہنے کا ٹائٹل پورے بھارت میں مودی کی پہچان ہےاور کئی بھارتی رہنما بھی انہیں اسی ٹائٹل سے مخاطب کرتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید