کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی سندھ نے بلاول بھٹوسے اظہار یکجہتی کے لئے سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں اتوار کو ریلیوں اور مظاہروں کا اعلان کردیا، پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثارکھوڑو نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اتوار18 دسمبر کو سندھ کے ہر ضلع میں مودی سرکار اور بے جے پی کی جانب سے وزیر خارجہ کے متعلق پروپیگنڈا کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ہم ریلیاں اور مظاہرے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گاندھی کو قتل کرنے والے کو ہیرو ماننے والے اور کشمیر میں بربریت اور ظلم ڈھانے والی مودی سرکار کی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اس لئے بی جے پی اور مودی سرکار وزیر خارجہ کے خلاف پروپیگنڈہ بند کرے بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ میں مودی سرکار کو حقیقت پر مبنی آئینہ دکھایا ہے جس وجہ سے مودی سرکار کی چیخیں نکل گئی ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید