ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق گورنر پنجاب و پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے جنوبی پنجاب کے تمام ڈویژنل ڈسٹرکٹ سٹی تنظیموں سمیت پارٹی الائیڈز ونگز کو ہدایت جاری کی ہےکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ میں دنیا بھر کو بھارت کا اصلی چہرہ دکھایا،وہ قابل ستائش ہے، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی تمام تنظیمیں وزیر خارجہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے اظہار یکجہتی کے لئے کل 19 دسمبر پیر صوبہ بھر میں بلاول بھٹو زرداری ریلیاں نکالیں گی۔