• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول نے کشمیر کا مدعا اٹھایا تو بھارت میں آگ لگی ہوئی ہے، پیپلز پارٹی رہنما

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ آج پورے پاکستان کے عوام نے ان بھارتیوں کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ تم اگر ہمارے چیئرمین اور اس ملک کے وزیر خارجہ کے خلاف مظاہرے کرو گے تو یہ پوری پاکستانی قوم تمہارے خلاف کھڑی ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو سے آج تک پیپلز پارٹی کی تاریخ ہے کہ اگر کشمیریوں کی کوئی آواز بنا ہے تو وہ صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہے، آج ہمیں فخر ہے کہ ہمارا وزیر خارجہ دنیا میں بات کرتا ہے تو بھارت میں آگ لگتی ہے اور عمران بولتا ہے تو مودی کو خوشی ہوتی ہے،ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری و سینیٹر سید وقار مہدی ، پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت سندھ سعید غنی، جاوید ناگوری و دیگر نے پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پاکستان اور مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں دنیا کے سامنے پیش کرنے اور بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے پر ان کی حمایت میں کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، سعیدغنی نے کہا کہ آج پورے پاکستان میں قوم بی جے پی کےخلاف باہر نکلی ہے اور پورا پاکستان بلاول بھٹو کےساتھ کھڑا ہے، سعید غنی نے کہا کہ بھارت کےمفادات عمران خان پورے کررہا ہے، عمران خان چاہتا ہےکہ عدلیہ، فوج کو نقصان پہنچے، اگر کسی نے مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ تو صرف پاکستان پیپلز پارٹی نے لڑا ہے،سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ جب سے بلاول بھٹو نے کشمیر کا مدعا اٹھایا ہے بھارت میں آگ لگی ہوئی ہے، بھارت کو پتہ ہے کہ بھٹو کبھی ناکام نہیں ہوتا، بلاول بھٹو کے بیان کے بعد اب بھارت پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید