• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران سے کہا اسمبلی توڑنے کو تیار ہیں بدلے میں ہمیں کیا ملے گا، پرویز الٰہی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ میں نے عمران خان سے کہا تھا کہ پنجاب اسمبلی توڑنے کو تیار ہوں لیکن بدلے میں ہمیں کیا ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب بیٹھے ہوئے تھے، ہم نے پریس کانفرنس سے پہلے بتا دیا تھا کہ ہمارے ساتھ طے کریں کہ ہمیں آپ نے کیا دینا ہے، اس کیلئے آپ کمیٹی بنا دیں، اس میں اسد عمر، پرویز خٹک اور اسپیکر سبطین خان کو شامل کریں، یہ ہم سے بات کرینگے، باقی جو لوگ پھر رہے ہیں، یہ ہم سے بات نہ کریں، پھر یہ جواب لیں گے۔

اہم خبریں سے مزید