• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول نے دنیا کے سامنے مودی کا سفاک چہرہ بے نقاب کیا، ارشد بھٹہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے سامنے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو گجرات کا قصائی اور جموں کشمیر میں شہریوں کے قاتل کے طور پر صیح طریقے سے پیش کیا ہے۔مودی کے سفاک چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا اور مسلمانان ہند کے دکھ کو دنیا کے سامنے آشکار کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی یوسی 63 کے سینئر رہنماوں اکبر علی انصاری اور رانا شکیل سے پیپلزسیکرٹریٹ چوک شاہ عباس میں ملاقات کے دوران کیا۔شاہد قریشی بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید