• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز اقبال لوہسر کی وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات

بارسلونا(جواد چیمہ)ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے وزیراعظم پاکستان کو فیڈریشن کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور میاں شہباز شریف کو یورپ آنے کی دعوت دی جسے وزیراعظم پاکستان نے قبول کیا، ملاقات میں چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے بتایا کہ ای یوپاک یورپ سمیت امریکہ کینیڈا تک پھیلی ہوئی ہے جس کا بنیادی مقصد پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنا ہے جب کہ یہی فورم بیرون ملک اوورسیز پاکستانیوں کے تخفظ کیلئے بھی کوشاں ہے۔
یورپ سے سے مزید