• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، وفاقی حکومت کو 1947سے لیکر آج تک توشہ خانہ کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے توشہ خانہ سے تحائف وصولی کی تفصیلات فراہم کرنیکی درخواست پر وفاقی حکومت کو 1947سے لیکر آج تک توشہ خانہ کی تفصیلات فراہم کرنیکا حکم دے دیا، عدالت متعلقہ وزارتوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ بھی 16 جنوری کو طلب کرلی ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تحائف مخصوص مقاصد کیلئے نہیں دیئے جاتے، جب تحفے نجی طور پر استعمال ہوتے ہیں تو رازداری کہاں رہ جاتی ہے، وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ توشہ خانہ کی معلومات خفیہ ہیں سامنے نہیں لائی جاسکتی ہیں، اطلاعات تک رسائی قانون کے تحت یہ تفصیلات خفیہ ہیں۔

اہم خبریں سے مزید