• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی عمران سے لڑائی کا بہانہ ڈھونڈ رہے ہیں، عطاء تارڑ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑنے کہا ہے کہ پرویز الٰہی عمران خان سے لڑائی کا بہانہ ڈھونڈ رہے ہیں، ن لیگ اب پرویز الٰہی کے ساتھ ہاتھ نہیں ملائے گی، اسمبلیاں کسی صورت قبل از وقت تحلیل نہیں ہونی چاہئیں، موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب کو ایوان کا اعتماد حاصل نہیں ہے، شیخ رشید ہر الیکشن کے بعد نئی سیاسی جماعت میں جاکر اپنا دل جوڑ لیتے ہیں، اگلے الیکشن میں شیخ رشید کسی اور کشتی میں سوار ہوں گے۔ وہ جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن شعیب شاہین اور سینئر صحافی عقیل یوسف زئی بھی شریک تھے۔شعیب شاہین نے کہا کہ جنرل باجوہ پبلک سرونٹ ہیں ان کا ایک سیاستدان پر کیا احسان ہوسکتا ہے،پرویز الٰہی کی باتوں سے بدنیتی کی بو آتی ہے، پرویز الٰہی عمران خان کے طفیل وزیراعلیٰ پنجاب بنے ہیں، پرویز الٰہی دونوں طرف کھیل رہے ہیں ،سیتا وائٹ کی بیٹی کا معاملہ نان ایشو ہے۔
اہم خبریں سے مزید