• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(آئی این پی)پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، شہری نامدار علی کی دائر کردہ درخواست میں عمران خان، پرویز الٰہی، الیکشن کمیشن، چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عمران خان کی ہدایت پر پرویز الہی کا اسمبلی تحلیل کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے،پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے صرف عمران خان کو فائدہ ہوگا، معاشی صورتحال بھی الیکشن کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
اہم خبریں سے مزید