کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پرویز الہی سمجھدار سیاستدان ہیں انہوں نے موقع دیکھ کر پتہ پھینکا ہے۔عمران خان کو ان کے اپنے وزیر اعلی نے شٹ اپ کال دے دی ہے چودھری پرویز الہی نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو ان کی اوقات یاد دلا دی ، ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پرویز الٰہی عمران خان سے گجرات ، چکوال اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں آئندہ انتخابات میں 30نشستوں پر گارنٹی کا مطالبہ کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کا خطاب پانے والے اور جن کو وہ چپڑاسی رکھنے کے قابل نہیں سمجھتے تھے، آج وہی عمران خان پر بھاری پڑ گئے ہیں ،عمران خان ریاست کو کرکٹ کا میدان سمجھ بیٹھے تھے ، جہاں وہ ہر طرح کی من مانی کر سکیں۔