• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، ن لیگ کے 18 ارکان پنجاب اسمبلی کو آج ووٹنگ کی اجازت

لاہور (پی پی آ ئی)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے 18ممبر صوبائی اسمبلی کو پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی ہے، جسٹس شاہد بلال نے محفوظ فیصلہ سنادیا اور حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی ضرورت پڑنے پر ووٹ بھی کاسٹ کرسکتے ہیں۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے لیگی اراکین اسمبلی پر اجلاس میں شرکت پر پابندی لگا رکھی ہے ، جبکہ گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا ہے، اس لیے اراکین پنجاب اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی اجازت دی جائے، عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ سمجھتے ہیں اسپیکر ا ن ارکان کو اسمبلی سیشن میں شرکت کی اجازت دیں گے ؟

اہم خبریں سے مزید