کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی اورجنرل سیکرٹری جاوید اعوان نے کہا ہے کہ قومی ترقی تعلیم سے وابستہ ہے تعلیم کو ترجیحات میں شامل کرکے علم کی شمعیں روشن کی جاسکتی ہیں،شعبہ تعلیم کی ترقی کیلئے تمام طبقات کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانی ہوں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے طلباء کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا جنہوں نے گزشتہ روز ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی صابر راجپوت نثاراحمد خان اچکزئی سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو زیور ِ تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا تاکہ تعلیم کو عام اور ناخواندگی میں کمی لائی جاسکے اور یہ منزل کوشش و نیک نیتی کے ساتھ آگے بڑھنے سے حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی سوچ اور علم کو پھیلانا ایسی خدمت ہے کہ اس میں انسان ہمیشہ کامیاب رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے ہر دور میں تعلیم کی ترقی کیلئے اقدامات کئے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔درایں اثناء ضلعی بیان میں بیلہ میں گیس سلنڈر دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی ہے۔