لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت لگانیوالے خبردار رہیں ، جیالے اپنے چیئرمین کی حفاظت کیلئےجان کی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کرینگے۔مودی کو قصائی کا لقب بھارتی مسلمانوں نے دیا تھا جسے انٹر نیشنل فورم پر چیئرمین بلاول بھٹو نے بی جے پی کی مسلمان دشمنی کو بے نقاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے عمران خان کے بیان پر بھارت میں مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں ۔