• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ: توہین عدالت کیس میں ڈی سی لیہ حاضر، میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس محمد رضا قریشی کے سامنے توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر لیہ فرحت حسین فاروق عدالت میں پیش ہوئے میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کردیا ۔محکمہ لوکل گورنمنٹ سے ریٹائرڈ اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ کو پنشن نہ دینے پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لیہ کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس محمد وحید خان نے انسپیکٹر جنرل پولیس پنجاب ،ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوٹ ادو ملک تنویر احمد سےخلیل احمد کی رٹ درخواست پر 26 دسمبر کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس شاہد جمیل خان نے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ کرنے سے متعلق درخواست پر ڈی جی ماحولیات کو چھ ماہ میں معاملہ حل کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت عالیہ نے زگ زیگ نہ کرنے والے بھٹوں کے خلاف کاروائیوں کے حوالے سے ڈی جی ماحولیات سے جواب طلب کر رکھا تھا۔
ملتان سے مزید