اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف عزیز کو وطن واپسی پر گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے حفاظتی کیلئے ضمانت انہیں آج عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت لاہور میں سرنڈر کرنے اورگرفتاری سے بچنے کیلئے وزیر اعظم کے داماد ہارون یوسف عزیز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے درخواست کی سماعت کی ہارون یوسف عزیز کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور بتایا کہ درخواست گزار بدھ کی شام 7 بج کر 35 منٹ پر قطر ائیر ویز کی فلائٹ سے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں عدالت سے استدعا ہے کہ انکی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے تا کہ وہ احتساب عدالت لاہور میں سرنڈر کر کے اپنا دفاع کر سکیں۔