کراچی (اسٹاف رپورٹر) نجم سیٹھی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ روابط اور پاکستان میں ایشیا کپ کی میزبانی کے سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت کے ساتھ روابط کے بارے میں رمیز راجا اینڈ کمپنی کے بیابنات پڑھے ہیں تاہم حکومت کی رائے لیں گے جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ ہم ورلڈکپ کھیلنے جائیں گے یا نہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے آخری دنوں میں بھارت کے حوالے سے اپنا موقف تبدیل کردیا تھا۔ غیرملکی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس کے دورہ پاکستان میں رمیز راجا نے ان پر واضح کیا کہ بائیکاٹ کا کوئی فیصلہ ہوا نہ ہی وہ میگا ایونٹ سے دستبرداری کے حق میں ہیں، دونوں ملکوں کے کرکٹ تعلقات کے پیش نظر ایشیا کپ میں شرکت سے انکاری بھارتی بورڈ پر دباؤ بڑھانے کیلئے بائیکاٹ کی بات کی تھی۔