• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کا گورنر ہاؤس لاہور کے باہر احتجاج

لاہو ر( این این آئی) تحریک انصاف نے گورنر پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو ممکنہ ڈی نوٹیفائی کرنے کے اقدام کو روکنے کے لئے گورنر ہاؤس لاہور کے باہر احتجاج ریکارڈ کروایا ‘مرد و خواتین کارکنان کی بڑی تعداد نے مال روڈ پر گورنر ہاؤس کے سامنے جمع ہو کر گورنر پنجاب اور وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ،کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر گورنر ہاؤس کے اندر رینجرز اور ایف سی اہلکار تعینات رہے ،مرکزی گیٹ خار دار تاریں اور بیریئر لگا کر بند رکھا گیا ،اطراف میں پولیس اور اینٹی رائٹ فورس کی نفری تعینات رہی۔
اہم خبریں سے مزید