لاہور (اے پی پی)لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ( ق) کے رہنما چوہدری مونس الٰہی سمیت دیگر کی بیرون ملک جائیدادوں پر عائد وفاقی ٹیکس کے خلاف درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ٹیکس کے نفاذ کا اقدام درست قرار ددیا اور درخواستوں کو گزاروں کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ۔عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے مونس الہی سمیت مختلف درخواستوں پر وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔ عدالت کے روبرو مونس الٰہی سمیت 30 افراد نے بیرون ملک جائیدادوں پر وفاقی ٹیکس کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حکومت کو اختیار نہیں کہ وہ ان پاکستانیوں سے پوچھ سکے کہ انہوں نے بیرون ملک پیسہ کیوں رکھا،حکومت صرف صوبہ میں مقیم پاکستانیوں سے اس بابت پوچھ سکتی ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اثاثے اور جائیدادیں پاکستانی قوانین کی زد میں نہیں آ تیں۔وفاقی حکومت بیرون ملک واقع جائیدادوں پر ٹیکس وصولی کا اختیار نہیں رکھتی،عدالت ای پورٹل پر جرمانے کے بغیر ٹیکس ریٹرن جمع کرنے کا حکم دے۔عدالت درخواستوں کے حتمی فیصلے تک ممکنہ تادیبی کارروائی سے روکنے کا بھی حکم دے۔