• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر نے اجلاس نہیں بلایا تو گورنر نے سزا وزیراعلیٰ کو دے دی، بیرسٹر علی ظفر

بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے گورنر کے کہنے پر اجلاس بلانے سے انکار کر دیا تھا، اسپیکر نے اجلاس نہیں بلایا تو گورنر نے سزا وزیر اعلیٰ کو دے دی۔

 جیو نیوز کے  پروگرام’نیاپاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اسپیکر نے اجلاس نہیں بلایا تو وزیر اعلیٰ اعتماد کا ووٹ لے ہی نہیں سکتے تھے۔

 بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمارا موقف تھا کہ لڑائی گورنر اور اسپیکر کی ہے، سزا وزیر اعلیٰ کو دے رہے ہیں، اگر اجلاس نہیں بلایا گیا تو وزیر اعلیٰ کیسے اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ عدالت 11 تاریخ کو حتمی فیصلہ دے گی کہ گورنر کا فیصلہ درست تھا یا نہیں۔

قومی خبریں سے مزید