کراچی (اسٹاف رپورٹر) کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کی کامیاب کارروائی ،کچرا منتقلی کی آڑ میں کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ انڈین گٹکا کراچی کی مارکیٹ میں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ بلوچستان سے کراچی آنےوالی مسافر بس کے خفیہ خانوں سے آئی فونز اور دیگر قیمتی اشیابرآمدکر لیں۔