• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ‘ سردی کی شدت میں اضافہ، گیس بندش نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی

کوئٹہ (پ ر) صوبائی دارالحکومت میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس کی بندش و پریشر کمی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ نواں کلی، سریاب، کچلاک اور دیگر نواحی علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر شام پانچ سے رات10 بجے تک بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔گیس بندش سے جہاں امور خانہ داری متاثر ہورہی ہے وہاں شدید سردی میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بیان میں مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کمپنی حکام شہر و گردونواح میں گیس بندش و پریشر میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے عوام کی مشکلات کے حل کیلئے اقدامات کریں۔
کوئٹہ سے مزید