لاہور (خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے ڈاکٹر توقیر شاہ کے وزیر اعظم کا پرنسپل سیکرٹری تعینات ہونے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ”پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا“۔ڈاکٹر توقیر شاہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار اور راز دان ہیں۔جب ماڈل ٹاؤن میں بے گناہوں کا خون بہایا گیا تو اس وقت ڈاکٹر توقیر شاہ شہباز شریف کا پرنسپل سیکرٹری تھا۔