• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوٹیفکیشن تیاری، چیف سیکریٹری پرویز الٰہی سے رابطے میں رہے

لاہور(جنگ نیوز)وزیراعلی کوہٹانے کے نوٹیفکیشن کی تیاری، چیف سیکریٹری پنجاب مسلسل پرویز الٰہی سے رابطے میں رہے،وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے نوٹیفکیشن کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل کی جانب سے سوالات اٹھانے پرگورنر کا حکم روکا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل نے ملاقات بھی کی، چیف سیکرٹری نے منظوری دینے سے قبل وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ گورنر پنجاب کا حکم نامہ 22دسمبر کی دوپہر کو تیار کرلیا گیاتھا، گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری نے چیف سیکرٹری کو متن سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری نے گورنر پنجاب کو خط لکھ کر مزید قانونی رائے مانگی اور مختلف آئینی و قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی پھر چیف سیکرٹری نے رات ساڑھے بارہ بجے کے قریب نوٹیفکیشن جاری کیا۔
اہم خبریں سے مزید